لندن… این جی ٹی…کھلی ہوا اور سر سبز ما حول میں ور زش کر نا ، جم میں ور زش کر نے سے بہتر ہے اور اس سے ذہنی صحت پر مثبت اثرا ت مر تب ہوتے ہیں ۔ اس بات کا انکشا ف بر طا نیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں ہوا ہے ۔تحقیق کے مطا بق سر سبزما حو ل میں پا نچ منٹ ور زش کر نے سے دل و دما غ پر نہایت خو
شگوار اثرات مر تب ہو تے ہیں اور خو د اعتمادی میں بھی اضا فہ ہوتاہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی امرا ض میں مبتلا افرا د کے لیے سبزے میں وقت گزارنا نہا یت فائدہ مند ثا بت ہو سکتاہے ۔ ما ہر ین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھلی ہوا میں ورزش کرنے سے عمو می جسما نی صحت بھی بہتر ہو تی ہے اور عمر میں اضا فہ ہوتاہے ۔